Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مودی کے ہاتھوں ساؤتھ ایشین گیمس کا آغاز

مودی کے ہاتھوں ساؤتھ ایشین گیمس کا آغاز

گوہاٹی۔5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رنگارنگ تقریب کے دوران 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس کے آغاز کا اعلان کردیا ۔ دریں اثناء دفاعی چیمپئنز پاکستان اور رنر ر اپ ہندوستان 12ویں جنوب ایشیائی کھیلوں کے ہاکی ایونٹ میں ایک ہی پول میں کھیلیں گے۔ ہاکی ایونٹ اتوار کو گوہاٹی کے مولانا ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں مقررہ وقت میں میچ 1-1 ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے پنالٹی اسٹروکس پر روایتی حریف میزبان کو 3-4 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ڈراز کے مطابق، ایونٹ میں چار ٹیمیں پاکستان، ہندوستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش لیگ اور ناک آؤٹ کی بنیاد پر مد مقابل ہوں گی۔ لیگ میں تیسرے اور چوتھے مقام  پر آنے والی ٹیمیں برونز، جبکہ سرفہرست دو ٹیمیں سونے کے میڈل کیلئے مدمقابل ہوں گی۔
یہ دونوں میچ 12 فروری کو ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT