Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / مودی کے ’ من کی بات ‘ پروگرام میں اوباما بھی شامل ہونگے

مودی کے ’ من کی بات ‘ پروگرام میں اوباما بھی شامل ہونگے

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہند۔ امریکہ تعلقات میں استحکام کا اشارہ دیتے ہوئے صدر بارک اوباما 27 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستانی عوام سے ماہانہ ریڈیو خطاب میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔ مودی کا ماہانہ ریڈیو خطاب من کی بات اس بار اوباما کے ساتھ خصوصیت کا حامل ہوگا جو یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور وہ بھی

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہند۔ امریکہ تعلقات میں استحکام کا اشارہ دیتے ہوئے صدر بارک اوباما 27 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندوستانی عوام سے ماہانہ ریڈیو خطاب میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔ مودی کا ماہانہ ریڈیو خطاب من کی بات اس بار اوباما کے ساتھ خصوصیت کا حامل ہوگا جو یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے اور وہ بھی اس خطاب میں شامل ہوجائیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اپنے ٹوئیٹر پر آج صبح یہ بات بتائی ۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ اس ماہ من کی بات کا پروگرام خصوصی ہوگا ۔ یوم جمہوریہ کے ہمارے مہمان بارک اوباما اور میں ( مودی ) مشترکہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ۔ مودی نے کہا کہ وہ بے چینی سے خصوصی ’ من کی بات ‘ پروگرام کے منتظر ہیں جو صدر بارک اوباما کے ساتھ ہوگا اور اسے 27 جنوری کو نشر کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی گذشتہ سال اکٹوبر سے ہر ماہ ریڈیو کے ذریعہ قوم سے خطاب کر رہے ہیں اور اس پروگرام کو من کی بات کا نام دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے سوالات کرنے کی اپیل بھی کی ہے اور کہا کہ جب تک عوام اس میں شامل نہیں ہونگے یہ خصوصی پروگرام مکمل نہیں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT