Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / مودی کے 30 غیرملکی دورے برآمدات میں 45 فیصد کمی: کانگریس

مودی کے 30 غیرملکی دورے برآمدات میں 45 فیصد کمی: کانگریس

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے وقفہ وقفہ سے بیرونی دوروں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بیرونی ممالک کے 18 ماہ کے دوراقتدار میں 30 دورے کئے ہیں جبکہ ہندوستان کی برآمدات میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔ ممبئی سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے آج شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی یادگار شیواجی پارک میں میئر کے بنگلہ کی جگہ پر تعمیر کرنے پر سخت اعتراض کیا۔ ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے کہا کہ یادگار ’’ماتوشری‘‘ میں تعمیر کی جانی چاہئے جو ٹھاکرے خاندان کی طویل مدت سے قیامگاہ ہے اور بال ٹھاکرے نے بھی طویل عرصہ تک تقریباً 40 سال تک یہاں قیام کیا تھا۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ سنجے نروپم حکومت مہاراشٹرا سے کہا کہ اسے اس یادگار کی تعمیر کیلئے مالیہ فراہم نہیں کرنا چاہئے اور دھمکی دی کہ احتجاج کیا جائے گا اور اگر حکومت اپنے فیصلہ پر نظرثانی نہ کرے تو عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT