Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / مودی ۔ راہول مصافحہ

مودی ۔ راہول مصافحہ

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں اور اس کے باہر اپنی تلخیوں کو فراموش کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے صدر این سی پی شرد پوار کی 75 ویں سالگرہ پر ان کی تہنیتی تقریب میں مصافحہ کیا۔ راہول نے وزیراعظم کا استقبال ’’نمستے‘‘ کرتے ہوئے کیا جبکہ وہ تقریب کے اختتام پر روانہ ہونے والے تھے، تاہم اس کے فوری بعد دونوں نے مصافحہ بھی کیا۔
کجریوال ۔ اکھیلیش ملاقات
نئی دہلی۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اور اُترپردیش کے چیف منسٹرس اروند کجریوال اور اکھیلیش یادو کی آج نئی دہلی میں ملاقات ہوئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں قائدین نے اوکھلا دیہات میں اراضی کی ملکیت اور آلودگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات یوپی سدن میں 45 منٹ تک جاری رہی۔

TOPPOPULARRECENT