Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / مودی ۔ نواز شریف ملاقات ؟

مودی ۔ نواز شریف ملاقات ؟

نئی دہلی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نوازشریف کے مابین شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن سالانہ چوٹی اجلاس میں ملاقات کا امکان ہے۔ یہ اجلاس آئندہ ماہ روس کے شہر اوفا میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد باہمی روابط کو آگے بڑھانا ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے کل نواز شریف سے فون پر رابطہ کے بعد سمجھ

نئی دہلی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی ہم منصب نوازشریف کے مابین شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن سالانہ چوٹی اجلاس میں ملاقات کا امکان ہے۔ یہ اجلاس آئندہ ماہ روس کے شہر اوفا میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد باہمی روابط کو آگے بڑھانا ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے کل نواز شریف سے فون پر رابطہ کے بعد سمجھا جارہا ہیکہ دونوں ممالک کے مابین جاری لفظی جنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعظم مودی کے ڈھاکہ میں پاکستان کے تعلق سے تنقیدی ریمارکس اور میانمار میں ہندوستانی فوجی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے مابین روابط کافی کشیدہ ہوگئے تھے۔ روس میں مجوزہ ملاقات کے تعلق سے ابھی تک دونوں فریقین نے سرکاری طور پر کوئی درخواست نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT