Saturday , January 20 2018
Home / سیاسیات / مودی ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ اور ’’عادی جھوٹے‘‘: چدمبرم

مودی ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ اور ’’عادی جھوٹے‘‘: چدمبرم

چینائی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھیں ’’عادی جھوٹے‘‘ اور ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاکہ مسٹر مودی عادی جھوٹے ہیں۔ سیوا گنگا میں کبھی دوبارہ رائے شماری نہیں ہوئی۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں اِس کے

چینائی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھیں ’’عادی جھوٹے‘‘ اور ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاکہ مسٹر مودی عادی جھوٹے ہیں۔ سیوا گنگا میں کبھی دوبارہ رائے شماری نہیں ہوئی۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں اِس کے باوجود جھوٹ بول رہے ہیں۔ اگر وہ مجھے وزیر دوبارہ رائے شماری قرار دینا چاہتے ہیں تو میں بھی اُنھیں ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ قرار دے سکتا ہے۔ مرکزی وزیر فینانس واضح طور پر مسلسل کئی مبینہ فرضی انکاؤنٹرس کا حوالہ دے رہے تھے جو مودی کے دور حکومت میں ریاست گجرات میں کئے گئے تھے۔ چدمبرم نے ٹاملناڈو کے علاقہ سیوا گنگا سے 2009 ء کے لوک سبھا انتخابات میں 3 ہزار 500 ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی اور تنازعہ پیدا ہونے کی صورت میں دوبارہ رائے شماری کا امکان تھا۔ نریندر مودی اپنے انتخابی جلسوں میں اِسی بناء پر چدمبرم کو ’’وزیر دوبارہ رائے شماری‘‘ قرار دیتے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT