Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / مودی ’’دیش پریمی‘‘ کانگریس اور سماج وادی پارٹی ’’پتنی پریمی‘‘

مودی ’’دیش پریمی‘‘ کانگریس اور سماج وادی پارٹی ’’پتنی پریمی‘‘

وارناسی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو اِن کی شادی شدہ زندگی کے مسئلہ پر کانگریس کی جانب سے نشانہ بنانے کے ساتھ ہی بی جے پی کے حامیوں نے آج ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس کی تحریر سے تمام سیاسی حلقوں میں بھویں چڑھ گئی ہیں۔ اِن حامیوں نے نریندر مودی کو ’دیش پریمی‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے قائدین کو ’پتنی پریمی

وارناسی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو اِن کی شادی شدہ زندگی کے مسئلہ پر کانگریس کی جانب سے نشانہ بنانے کے ساتھ ہی بی جے پی کے حامیوں نے آج ایک پوسٹر جاری کیا ہے جس کی تحریر سے تمام سیاسی حلقوں میں بھویں چڑھ گئی ہیں۔ اِن حامیوں نے نریندر مودی کو ’دیش پریمی‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے قائدین کو ’پتنی پریمی‘ قرار دیا ہے۔

اِس پوسٹر کو اشوک چورسیہ نے جاری کیا جو وارناسی میں مودی کی انتخابی مہم کے اہم رکن ہیں۔ وہ بی جے پی ساہتیہ ادارہ کے رکن بھی ہیں۔ چورسیہ نے کہاکہ پوسٹر جاری کرنے کے بعد کہاکہ یہ انتخابی لڑائی ایک حب الوطن شخص اور اپنی بیویوں سے محبت کرنے والوں کے درمیان ہورہی ہے۔ پوسٹر میں جواہرلال نہرو کی تصاویر بھی ہیں جس میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی اہلیہ اڈوینا کی تصویر بھی شامل ہے۔ اِن کے علاوہ راہول گاندھی کو ایک پرجوش خاتون ورکر سے بغلگیر ہوتے دکھایا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ پوسٹر میں ڈگ وجئے سنگھ، سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی بھی تصاویر ہیں۔ اِن کے علاوہ کانگریس لیڈر ششی تھرور کو سنندا پشکر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

مودی کے لئے انتخابی مہم چلانے والے انچارج اشوک دھون سے جب پوچھا گیا تو اُنھوں نے کہاکہ یہ معاملہ اشوک چورسیہ کا ہے جو ایک پارٹی ورکر ہے لیکن انھیں پوسٹر کی اجرائی کا کوئی علم نہیں ہے۔ میں اِس معاملہ کی انکوائری کرواؤں گا۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر مودی کے شادی شدہ موقف پر حلف نامہ اپنی بیوی کا ذکر کرنے اور قبل ازیں انتخابات میں حلف نامہ کے کالم کو خالی چھوڑ دینے کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT