Monday , October 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مورکل کی تباہ کن بولنگ،افریقہ فاتح

مورکل کی تباہ کن بولنگ،افریقہ فاتح

کیپ ٹاؤن ۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹسٹ میں 322رنز سے شکست دے کرچار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ نیو لینڈز کرکٹ اسٹیڈیم پرمیچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز پانچ وکٹوں پر 238رنز کے ساتھ شروع کی۔ ابراہام ڈی ویلیئرز 51اور کوئنٹن ڈی کاک نے 29رنز پر میدان میں قدم رکھا۔ اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے 68رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ جب مجموعی اسکور269 رنز پر پہنچا تو ابراہام ڈی ویلیئرز سا ت چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئنٹن ڈی کاک بھی 65 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کگیسو ربادا نے 20رنز کا اضافہ کیا جبکہ ورنان فیلنڈر کے 52رنز سے تقویت پا کر میزبان ٹیم کا اسکور 373رنز تک پہنچ گیا۔ جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے فی کس تین وکٹیں حاصل کی جبکہ مچل اسٹارک نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 430 رنز کا مشکل نشانہ ملا لیکن پوری ٹیم دوسری اننگز میں107رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر چار چوکوں کی مدد سے 32رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔ ۔ مورنی مورکل نے پانچ کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج نے دو وکٹیں لیں۔

TOPPOPULARRECENT