Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / مورکل کے 12 سالہ ٹسٹ کیریئر کا اختتام

مورکل کے 12 سالہ ٹسٹ کیریئر کا اختتام

جوہانسبرگ۔4 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل کے 12 سالہ ٹسٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا جس پر انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کے برعکس انہیں کرکٹ کی کمی محسوس ہوگی کیونکہ انہوں نے کیریئر کے دوران ایک دن بھی نیٹ سیشن میں عدم دلچسپی محسوس نہیں کی۔2006ء میں اپنا کیریئر شروع کرنے والے مورکل نے جنوبی افریقی کی عالمی کرکٹ میں واپسی کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف اولین سیریز فتوحات میں اہم کردار نبھایا۔ جوہانسبرگ ٹسٹ دوران ٹیم کیلئے خدمات کے صلے میں خصوصی ایوارڈ کے مستحق مورکل نے 86 ٹسٹ میچز میں 309 وکٹیں حاصل کیں۔مورکل گذشتہ ایک دہے سے افریقہ کے اہم فاسٹ بولر رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT