Friday , November 24 2017
Home / مذہبی صفحہ / مورگن، براتھویٹ اور نرائن کی پی ایس ایل میں شرکت متوقع

مورگن، براتھویٹ اور نرائن کی پی ایس ایل میں شرکت متوقع

 
دبئی ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لینے والی پانچوں فرنچائز ٹیموں نے دبئی میں ڈرافٹنگ کے بعد اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں کی بولی کے بعد انگلینڈ کے اوئن مورگن کو پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اوئن مورگن انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں تاہم انھوں نے سکیورٹی کے خدشات کے سبب انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ پہلی پاکستان سوپر لیگ میں وہ کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل تھے۔ لاہور قلندر نے نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کیولم کو پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے۔ سنگاکارا پہلی پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کو اس سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں لگاتار چار چھکے لگا کر کامیابی سے ہمکنار کرنے والے کارلوس بریتھ ویٹ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کیا ہے۔ لاہور قلندر نے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ اور ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرن پولارڈ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ کیون پیٹرسن بدستور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اور آسٹریلیا کے شین واٹسن بدستور اسلام آباد یونائٹڈ میں شامل رہیں گے۔

نئے بنگلہ دیشی اسپنر نے انگلینڈ کو پریشان کردیا، مہمان ٹیم 258/7
چٹگانگ ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم عمر مہدی حسن نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو حیرت میں ڈال دیا۔ حسن نے 5/64 کے اعداد و شمار درج کرائے۔ جمعرات کو پہلے ٹسٹ کے افتتاحی روز یہاں السٹیر کک نے ٹاس جیتا تاہم دن کا کھیل ختم ہونے تک حسن کی بولنگ نے میزبانوں کو برتری فراہم کی۔ کرس ووکس (36) اور عادل رشید (5) ناٹ آؤٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT