Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / مورگن کا مستقبل میں دورۂ پاکستان کا اشارہ

مورگن کا مستقبل میں دورۂ پاکستان کا اشارہ

لاہور۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کنگز کے کپتان ایان مورگن نے کہا ہے کہ میں پاکستانی پرستاروں سے یہی کہوں گا کہ آپ کے درمیان جلدی آئوں گا۔ اس مرتبہ میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنے کی وجہ سے معذرت کی تھی لیکن دبئی شارجہ میں ایک ہفتے پی ایس ایل سے بھرپور لطف اندوز ہوا۔ گذشتہ سال بھی ٹورنمنٹ کا بھرپو ر مزہ لیا تھا۔ ایک ہفتہ پی ایس ایل تھری کا حصہ رہا اور بھرپور لطف اندوز ہوا،مستقبل میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔ عارضی کپتانی مشکل ہوتی ہے میری نیک خواہشات کراچی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ناقص بولنگ کا بھرپور فائدہ لیوک رونکی نے اٹھایا اور میچ اپنی ٹیم کے نام کردیا۔ جب کوئی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے تو مواقع بھی دیتی ہے تاہم ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ ہم نے بیٹنگ ٹھیک کی تھی، ہمارا اسکور میچ وننگ نہیں لیکن مناسب تھا۔ہم نے ٹورنمنٹ میں کئی کیچز چھوڑے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT