Saturday , September 22 2018
Home / مورگن کی کپتانی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا فاتح

مورگن کی کپتانی سنچری رائیگاں، آسٹریلیا فاتح

سڈنی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں سہ رخی سیریز کا آغاز 2 سنچریوں کے ساتھ ہوا ہے جیسا کہ پہلے انگلش کپتان این مورگن نے سنچری اسکور کی جوکہ ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالنے میں کلیدی رول ادا کی لیکن دوسری سنچری میزبان اوپنر ڈیویڈ وارنر نے بنائی، جس نے آسٹریلیا کی بونس نشان کے ساتھ کامیابی میں اہم رول ادا کی۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ

سڈنی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں سہ رخی سیریز کا آغاز 2 سنچریوں کے ساتھ ہوا ہے جیسا کہ پہلے انگلش کپتان این مورگن نے سنچری اسکور کی جوکہ ٹیم کو نازک صورتحال سے باہر نکالنے میں کلیدی رول ادا کی لیکن دوسری سنچری میزبان اوپنر ڈیویڈ وارنر نے بنائی، جس نے آسٹریلیا کی بونس نشان کے ساتھ کامیابی میں اہم رول ادا کی۔ سڈنی کرکٹ گراونڈ پر سہ رخی سیریز کے افتتاحی مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم انگلش اننگز کا آغاز انتہائی ناقص رہا جیسا کہ مقابلے کی پہلے ہی گیند پر این بیل (0) اور تیسری گیند پر جیمس ٹیلر (0) پویلین لوٹ گئے جبکہ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر جیو روٹ (5) بھی پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر معین علی جوکہ اس مقابلے میں توجہ کا مرکز تھے، انہوں نے شروعات تو اچھی کی لیکن ان کی اننگز 21 گیندوں تک محدود رہی جس میں انہوں نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز اسکور کئے۔ تاہم ان کے آوٹ ہونے کے وقت انگلش ٹیم کا اسکور صرف 33 رنز تھا۔ 69 رنز کے مجموعی اسکور پر روی بوپرا (13) بھی پویلین لوٹ گئے اور اس بحرانی صورتحال میں ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے مورگن نے 136 گیندوں میں 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ مورگن کا جوس بٹلر (28) اور کریس جارڈن (17) نے کس قد ساتھ نبھایا لیکن اس کے باوجود ساری ٹیم 47.5 اوورس 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے لئے میچل اسٹارک نے پہلے اوور میں 2 اور 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے حصول کے مظاہروں کے ذریعہ 42 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ججس فالکنر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جوابی اننگز میں وارنر نے 115 گیندوں میں 18 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 127 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ (37)، شین واٹسن (16)، آرون فنچ (15)، اور براڈ ہاڈین نے صرف 8گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 16 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا نے 39.5 اوورس میں 235 رنز اسکور کرتے ہوئے مقابلہ 7 وکٹوں اور بونس نشان کے ساتھ اپنے نام کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT