Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / موزیس اسکول کیخلاف بھونس کے عاقب کا بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ

موزیس اسکول کیخلاف بھونس کے عاقب کا بہترین آل راؤنڈ مظاہرہ

حیدرآباد۔20 اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے ایک میچ میں بھونس ہائی اسکول ٹیم نے محمد عاقب کے طوفانی 137 رنز کے ساتھ موزیس ہائی اسکول ٹیم کو 173 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے کارتکیان نے 34 رنز بنایا۔ عاقب کو موزیس ہائی اسکول ٹیم کے خلاف 4 وکٹس بھی حاصل ہوئے۔

بوائز ٹاؤن کی جیت
محمد زیب کا بہترین کھیل
حیدرآباد۔20 اگست (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اسکول لیگ ٹورنمٹ کے ایک میچ میں بوائز ٹاؤن ہائی اسکول نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کو 28 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ بوائز ٹاؤن کے محمد زیب نے بہترین بیٹنگ کی اور 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنایا۔ مرزا حذیف بیگ 29 اور محمد ابرار 25 رنز بناسکے۔ فاتح ٹیم کے محمد زیب نے 7 اوورس میں 10 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کی۔ ویلداندا اجئے اور فریس شریف کو 2 ، 2 وکٹس حاصل ہوئے۔ سینٹ پیٹرک کے ایس ایشور 35 رنز بنائے۔ کیتن بابو 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس ٹیم کے ششی کمار اور ایشور کو 3، 3 وکٹس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT