Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کا قتل کیا

موساد نے ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کا قتل کیا

کوالالمپور ۔22اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے دارالحکومت میں ایک فلسطینی پروفیسر کو ایک سڑک پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس اور مقتول کے خاندان نے اس قتل کی ذمہ داری اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر عائد کی ہے۔کوالالمپور کی پولیس کے مطابق مقتول فلسطینی پروفیسر فادی محمد البطش کی عمر پینتیس برس تھی۔ انہیں ہیوی موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ نامعلوم افراد نے دن دہاڑے ایک شاہراہ کے کنارے گولیاں مار کر ہلاک کیا۔فادی محمد البطش کو سر اور جسم میں چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ کوالالمپور کی پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ جائے واردات سے گولیوں کے دو خول ملے ہیں ،جنہیںفارنسک معائنہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے قریب نصب سی سی ٹی وی جھلکیوںسے ظاہر ہوتا ہے کہ واردات میں ملوث افراد فائرنگ کرنے سے بیس منٹ قبل جائے واردات پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT