Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / موسمی تغیر معاہدہ کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی دلچسپی ضروری : بشنوئی

موسمی تغیر معاہدہ کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی دلچسپی ضروری : بشنوئی

اقوام متحدہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج موسمی تغیر سے نمٹنے ترقی یافتہ ممالک کی عدم دلچسپی انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال موسمی تغیر پر ہونے والے اجلاس میں اگر ایک بار پھر ذمہ داری کا سارا بوجھ ترقی پذیر ممالک کے کندھوں پر ڈال دینے سے پائیدار معاہدہ نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقبل نائب نمائندہ بھگونت بشنوئی نے یہ بات کہی ۔ ماہرین ماحولیات ایک عرصہ سے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کررہے تھے کہ سبز مکانی گیسوں کا اخراج موسموں کے نظام کو درہم برہم کرسکتا ہے لیکن کسی بھی ملک نے ان کے انتباہ پر غور نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT