Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / موسمی تہواروں پر وزیراعظم کی مبارکباد

موسمی تہواروں پر وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف موسمی تہواروں کے موقع پر اور قوم کو مبارکباد دی اور سماج میں ہم آہنگی و خوشحالی کے جذبہ کے فروغ کے ساتھ عوام اور کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’وائسا کھادی، ماسادی، بوہاگ، بیہو، پوئلا بوئیشاک، وشو اور اٹھنڈو کے موقع پر ہندوستان بھر کے عوام کو مبارکباد۔ مودی نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ ’’یہ تہواریں ہمارے سماج میں خوشی و ہم آہنگی کے جذبہ کے فروغ اور ہمارے کسانوں کی ترقی و خوشحالی لائیں‘‘۔ ایک اور ٹوئیٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ’’ہم ہندوستان میں عظیم تنوع اور کثیر ثقافت سے مالامال ہیں۔ یہی تکثیر ہمارے رنگوں میں اضافہ کرتی ہے۔

ہندواڑہ واقعہ میں اے ایس آئی معطل
سرینگر ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی کشمیر کے ہندواڑہ ٹاون میں امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکامی پر ایک جونیر پولیس عہدیدار کو معطل کردیا گیا جب کہ سیکوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں کل 3 افراد ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے تھے ۔ ایک سینئیر پولیس آفیسر نے بتایا کہ کل کے واقعہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رفیق احمد کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مجسٹریل اور محکمہ جاتی تحقیقات کروائی جائے گی ۔ سیکوریٹی فورسیس نے کل سنگباری کرنے والے ایک ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کردینے سے 3 افراد بشمول 2 نوجوان اور ایک خاتون ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT