Saturday , May 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / موسم نے شکست میں کلیدی رول ادا کیا:کوہلی

موسم نے شکست میں کلیدی رول ادا کیا:کوہلی

سینچورین۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں شکست کے بعد ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے شکست کے لئے موسم کو قصوروار ٹھہرا دیا۔ہندستان نے چار وکٹ پر 188 رنز کا مضبوط اسکور بنایا لیکن جنوبی افریقہ نے18.4 اوورس میں چار وکٹ پر189 رن بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی اننگز کے دوران برابر ہلکی بونداباندی ہوتی رہی۔میچ کے بعد کوہلی نے کہاکہ بولروں کے لئے حالات کافی مشکل تھے۔ابتدائی وکٹ گنوانے کے بعد ہم 175 کا اسکور دیکھ رہے تھے ۔منیش اور رائنا نے اچھی بہتر بیٹنگ کی۔ان کے بعد منیش اور دھونی نے ہمیں190 رنز کے اسکورتک پہنچایا۔مجھے لگا تھا کہ یہ کامیابی کا اسکور ہوگا لیکن موسم نے ہمارے بولروں کیلئے مشکلیں پیدا کر دیں۔کوہلی نے کہاکہ12 ویں اوور تک سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن اس کے بعد بارش نے ہمارا کام خراب کر دیا۔بولروں کو بہتر مظاہرے کرنے میں کافی پریشانی ہوئی جس سے ہماری بولنگ متاثر ہوئی۔ہندوستانی بولروں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے لیگ اسپنر یجویندر چہل جو اپنی گیندوں پر قابو نہیں رکھ سکے اور چار اوور میں64 رنز لٹا دئے ۔چہل کے اننگز کے 13 ویں اوور میں تین چھکوں اور ایک چوکے سمیت 23 رنز بنے جس نے میچ کا رخ جنوبی افریقہ کی جانب موڑ دیا۔کوہلی نے اس کامیابی کے لئے جنوبی افریقہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نے خطرے اٹھائے اور اپنے اسٹروکس کھیلے اور وہ مکمل طور پر کامیابی کے مستحق تھے ۔موسم اور حالات کے بارے میں کوہلی نے کہاکہ ہمیں حالات سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔مسلسل بونداباندی ہو رہی تھی لیکن میدان کھیلنے کے لئے ٹھیک تھا۔جنوبی افریقہ نے جدوجہد کا جذبہ دکھایا اور وہ جیت کے مکمل طور مستحق تھے ۔

TOPPOPULARRECENT