موسیقار اے آر رحمن کا اتوار کو کنسرٹ

حیدرآباد۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) موسیقار اے آر رحمن نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور موسیقی کے یادگار سفر کے 25 سال مکمل کرلئے ہیں۔ اس موقع پر Live Viacom18 اور ٹکٹنگ پارٹنر BookMyShow نے ان کے ملک گیر سطح پر دورہ کا پروگرام تیار کیا ہے۔ وہ اس پروگرام کے حصہ کے طور پر 4 بڑے شہروں میں موسیقی پروگرامس پیش کریں گے۔ اس ضمن میں حیدرآباد میں ان کا پروگرام 26 نومبر کو گچی باؤلی اسٹیڈیم پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کنسرٹ کے ٹکٹس BookMyShow پر دستیاب رہیں گے۔ اے آر رحمن نے اپنے کیریئر کے 25 سالہ سفر کو غیرمعمولی قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی خوشیاں دوبالا کردی ہیں ، انہیں ہمیشہ اپنے بہی خواہوں ، دوستوں اور ارکان خاندان کی محبت حاصل ہوتی رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT