Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / موسیقی کی آوازوں کے بعد اچانک فائرنگ کی گونج ، افراتفری اور بھگدڑ

موسیقی کی آوازوں کے بعد اچانک فائرنگ کی گونج ، افراتفری اور بھگدڑ

اورلینڈو ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) اورلینڈو کے پلس نائٹ کلب میں جہاں جشن کا منظر تھا اور موسیقی کی آوازیں گونج رہی تھیں اچانک فائرنگ شروع ہوگئی ۔ یہاں 11 بجے شب خصوصی موسیقی کا پروگرام رکھا گیا تھا اور رقص کا مقابلہ بھی ہورہا تھا ۔ اس وجہ سے کثیر تعداد موجود تھی اور وہ رقص و موسیقی میں محو تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز شروع ہوگئی ۔ لوگ افراتفری کے عالم میں خود کو بچانے کی کوشش کررہے تھے اور بھگدڑ کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT