Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے پراجکٹ

موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے پراجکٹ

سیاحتی مرکز بنانے عنقریب ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام
حیدرآباد۔18اپریل (سیاست نیوز) موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور تکمیل کیلئے حکومت تلنگانہ نے’ موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن‘ کے قیام کے اقدامات مکمل کرلئے ہیں اور بہت جلد کارپوریشن کی تشکیل کے ذریعہ موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کا آغازکیا جائے گا۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے پرانے شہر کے دورہ کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے عرصہ دراز سے زیر التواء اس منصوبہ کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کئے جانے لگے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت جلد کارپوریشن کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے گذشتہ بجٹ اجلاس میں ایوان کو اس بات سے واقف کروایاتھا کہ پرانے شہر سے گذرنے والی اس اہم ندی کو خوبصورت سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے علحدہ کارپوریشن کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے آج پرانے شہر کے عوام کو اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ پرانے شہر کی ترقی کیلئے موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ کو جلد شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد‘ حیدرآباد میٹرو پولیٹین اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ‘ تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں اور ماہرین پر مشتمل علحدہ کارپوریشن کی تشکیل کے ذریعہ موسی ندی کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ ہے اوراس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ریاستی حکومت نے اس پراجکٹ کے تمام فنڈس اسی کارپوریشن سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT