موسیٰ پیٹ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے دو افر اد ہلاک

برہم عوام کی بس پر سنگباری ، علاقہ میں کشیدگی

حیدرآباد ۔ /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقے موسیٰ پیٹ میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے تین افراد کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں دو برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ صبح اُس وقت پیش آیا جب کوکٹ پلی سے بورا بنڈہ کی سمت آنے والی تیز رفتار آر ٹی سی بس نے موسیٰ پیٹ فلائی اوور چوراہا کے قریب سڑک عبور کرنے کیلئے انتظار کرنے والے تین راہگیروں کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں تریناتھ راؤ ، شنکر راؤ برسرموقعہ ہلاک ہوگئے جبکہ یوگیندر راؤ زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اس حادثہ کے بعد مقامی عوام برہم ہوگئی اور بس پر سنگباری کردی اور آر ٹی سی ڈرائیور کو بھی زدوکوب کیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہونے کے نتیجہ میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک آمد و رفت متاثر رہی۔ پولیس صنعت نگر نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT