Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / موسی ندی میں ایک شخص غرقاب

موسی ندی میں ایک شخص غرقاب

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) مچھلیاں پکڑنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک شخص موسی ندی میں غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ نندکشور موسی ندی میں غرقاب ہوگیا ۔ نندکشور جو پیشہ سے خانگی ملازم بیگم بازار میں رہتا تھا کل وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نارسنگی کے علاقہ میں واقع مندر گیا تھاجس کے بعد وہ موسی ندی میں مچھلیاں پکڑنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گیا اور مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT