Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / موسی ندی کو خوبصورت بنانے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے

موسی ندی کو خوبصورت بنانے کاموں میں تیزی پیدا کی جائے

چیف سکریٹری کی ہدایت :جی ایچ ایم سی حدود میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر میںپیشرفت کا بھی جائزہ
حیدرآباد۔9جولائی ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے موسیٰ ندی کی خوبصورتی گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات اور روڈ سیفٹی کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ‘ چیف سکریٹری نے آج محتلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے متذکرہ موضوعات کے ترقیاتی و تعمیری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ موسی ندی سے متعلق مختلف اضلاع کے کلکٹرس و مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے درمیان تال میل اور رابطہ ایک او ایس ڈی کا انتخاب کرنے مقررہ وقت پر کاموں کی تکمیل کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے موسی ندی سے کچرے کی صفائی کیلئے ای وی ڈی ایم کے ڈائرکٹر وواجیت کو نگرانی کرنے اور اسپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔ ضرورت کے مطابق لاریاں ‘ جے سی پیز و عملہ کی خدمات سے استفادہ اور کچرے کو ٹرانسپورٹ کے ذریعہ منتقل کرنے عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ موسی ندی میں گوداوری ندی کے ذریعہ صاف پانی کی پمپنگ کرنے منصوبہ تیار کرنے کی محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی ۔ ہائی ٹنشن لائینوں کی منتقلی کیلئے ماسٹر پلان تیار کرنے موسی ندی کے ریور بیڈ‘ بفرزونسس میں ناجائز قبضوں کے بارے میں اندرون ایک ماہ سروے مکمل کرنے ‘سروے میں قبضوں سے متعلق سماجی ‘ معاشی ‘ ڈیموگرافیکل تفصیلات شامل کرنے مستقبل میں دوبارہ قبضے نہ ہو اس کا خیال رکھنے اور قبضوں کی برخواستگی کیلئے قبضہ داروں سے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے موسیٰ ندی کے پانی کی صفائی کرکے اس کو زرعی اغراض اور ہارٹیکلچر کی ضرورتوں کیلئے استعمال کرنے اور ضرورت پرنے پر ایس ٹی پی قائم کرنے حکمت عملی تیار کرنے کا چیف سکریٹری کو تیقن دی ۔ موسی ندی پر سے ناجائز قبضوں کی برخواستگی کے بعد قبضہ داروں کیلئے راحت پیاکیج پر عمل کرنے کا تیقن دلایا اور باپوگھاٹ کے حدود میں واقع 61 ایکڑ اراضی کو سیاحتی مرکز کے طرز پر ترقی کیلئے حکمت عملی تیار کرنے سے واقف کروایا ۔ چیف سکریٹری نے جی ایچ ایم سی حدود میں 109 مقامات پر جاری ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ ایک لاکھ مکانات کی تعمیرات میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی حدود میں ضرورت کے مطابق پولیس اوٹ پوسٹس ‘ فائر اسٹیشن ‘ سی سی کیمرے کے قیام ‘ ایکسٹرنل انفراسٹرکچرس کی تجاویز تیار کرنے کی مختلف محکمہ جات کو ہدایت دی ۔ ڈاکٹر جوشی نے روڈ سیفٹی کیلئے زونل کمشنر اور مقامی ٹریفک کو ایک دوسرے سے تال میل کرکے ہر زون کے حدود میں جانچ کرکے ٹریفک آئی لینڈ تعمیر کرنے مقامات کی نشاندہی کرنے پیدل چلنے والوں کے زیبرا کراسنگ ‘ سیفٹی کیلئے جنکشن کی ترقی سڑکوں کی توسیع پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT