Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / موصل آزاد کرانے کے مشن پر مامورعراقی جنرل فرار

موصل آزاد کرانے کے مشن پر مامورعراقی جنرل فرار

بغداد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی گورنری نینوا کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے ساتھ کئی دنوں کی لڑائی کے بعد جنگجووں نے موصل کے شمال مغربی شہر تلعفر کے گرد و نواح کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔ادھر ذرائع نے تصدیق کی ہے وزیر اعظم نوری المالکی نے فوج کے جنرل محمد القریشی المعروف ابو الولید کو موصل شہر کو جنگجووں سے آزاد

بغداد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی گورنری نینوا کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے ساتھ کئی دنوں کی لڑائی کے بعد جنگجووں نے موصل کے شمال مغربی شہر تلعفر کے گرد و نواح کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔ادھر ذرائع نے تصدیق کی ہے وزیر اعظم نوری المالکی نے فوج کے جنرل محمد القریشی المعروف ابو الولید کو موصل شہر کو جنگجووں سے آزاد کرانے کی ذمہ داری سونپی تھی ، وہ جنگجووں کی پیش قدمی سے گھبرا کر خود میدان جنگ چھوڑ کر کرد علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ جنرل ابو ولید کسی معرکے میں مارے جاچکے ہیں یا انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلح جنگجوؤں نے جیسے ہی تلعفر شہر کا کنڑول حاصل کیا، اسی لمحے شہر کے فوجی کمانڈر محفوظ پناہ کے لئے کرد علاقے میں منتقل ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT