Tuesday , October 16 2018
Home / عرب دنیا / موصل میں اب تک 9000 سے زائد شہری ہلاک : رپورٹ

موصل میں اب تک 9000 سے زائد شہری ہلاک : رپورٹ

موصل ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسوسی ایٹیڈ پریس کے ذریعہ کی گئی ایک تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ عراق کے شہر موصل سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو مکمل طور پر نکال باہر کرنے کی آخری جنگ میں 9000 تا 11000 شہری ہلاک ہوئے۔ یہ ہلاکتیں صرف شہریوں کی ہیں جو اس سے قبل پیش کی گئی رپورٹ سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ہلاکتوں کی نہ تو اتحادی فوج نے نہ ہی عراقی حکومت اور نہ ہی دولت اسلامیہ کی خود ساختہ خلافت نے توثیق کی ہے۔ اکتوبر 2016ء اور دولت اسلامیہ کی جولائی 2017ء کے دوران مکمل پسپائی کیلئے عراقی اور اتحادی فوجیں ذمہ دار ہیں جن کی تعداد 3,200 بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT