Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / موصل میں داعش پر فتح کا کسی بھی وقت اعلان متوقع

موصل میں داعش پر فتح کا کسی بھی وقت اعلان متوقع

موصل (عراق) ۔8 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ٹی وی نے آج خبر دی ہے کہ داعش (آئی ایس) کے دفاعی مورچے کمزور ہوگئے ہیں اور اب چند ہی گھنٹے کے اندر عراقی سلامتی دستے موصل کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے ۔خبر کے مطابق جنگی جہازوں پر توپخانہ نے شہر میں جہادیوں کے آخری گڑھ پر زبردست گولے برسائے ہیں جس سے آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔ دریائے دجلہ کے پرانے موصل شہر میں داعش کے گڑھ میں لڑنے و الے سلامتی دستوں کے ساتھ موجود ٹی وی چینل کے نامہ نگاروں کے حوالے ایک ٹی وی اسپیکر نے کہا ہم تھورڑی دور رہ گئے ہیں جلد ہی مکمل فتح کا اعلان کردیا جائے گا۔ بس چند گھٹنے کی بات ہے ۔ ٹی وی نے ایک فوجی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ باغیوں کے دفاعی مورچے کمزور ہوگئے ہیں۔ عراقی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ باغی ایک ایک انچ کے لئے جان کی بازی لگارہے ہیں اس کے لئے وہ اسنپر گرینیڈ ، اور خودکش بمباروں کا استعمال کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT