Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / موصل میں عراق کی فوج داخل ، حقیقی نجات کا آغاز

موصل میں عراق کی فوج داخل ، حقیقی نجات کا آغاز

بغداد ۔ یکم / نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج جہادیوں کے زیرقبضہ موصل میں آج جنگ کرتے ہوئے داخل ہوگئی ۔ ایک اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر نے اسے دولت اسلامیہ کے قبضے سے شہر کی ’’حقیقی نجات‘‘ کا آغاز قرار دیا ۔ موصل پر قبضہ بحال کرنے کی جنگ کا جو دولت اسلامیہ کا عراق میں آخری مستحکم گڑھ تھا ،آغاز ہوا تھا ۔ عراقی فوج آج شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ موصل میں تقریباً 4000 تا 7000 جہادی تھے اور شہر پر ان کا دو سال سے قبضہ جاری تھا ۔

TOPPOPULARRECENT