Thursday , January 18 2018
Home / موصل میں مسجد حضرت یونس علیہ السلام کو شہید کردیا گیا

موصل میں مسجد حضرت یونس علیہ السلام کو شہید کردیا گیا

بغداد۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آئی ایس آئی ایس نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں واقع حضرت یونس علیہ السلام کی مزار کو شہید کردیا۔ مقامی عوام نے بتایا کہ شدت پسند جنہوں نے جون میں موصل پر قبضہ کرلیا اور یہاں سخت اسلامی قوانین نافذ کئے جارہے ہیں، پہلے سب کو مسجد حضرت یونس علیہ السلام سے نکل جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے دھماک

بغداد۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آئی ایس آئی ایس نے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں واقع حضرت یونس علیہ السلام کی مزار کو شہید کردیا۔ مقامی عوام نے بتایا کہ شدت پسند جنہوں نے جون میں موصل پر قبضہ کرلیا اور یہاں سخت اسلامی قوانین نافذ کئے جارہے ہیں، پہلے سب کو مسجد حضرت یونس علیہ السلام سے نکل جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے دھماکہ سے اُڑا دیا۔ یہ مسجد آٹھویں صدی قبل مسیح کی ہے اور کہا جاتا ہے کہ حضرت یونس علیہ السلام یہیں مدفون ہیں۔ سابقہ ڈکٹیٹر صدام حسین کے دور میں 1990ء میں اس مسجد کی تزئین نو کی گئی تھی۔ یہاں دُنیا بھر سے لوگ زیارت کیلئے آیا کرتے ہیں۔ آج آئی ایس آئی ایس کے دھماکے میں اطراف و اکناف کے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ مسجد کے امام عون بن الحسن نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے قریب میں واقع ایک اور مسجد کو بھی دھماکہ سے اُڑا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT