Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / موصل یونیورسٹی کو عراقی افواج نے آزاد کروالیا

موصل یونیورسٹی کو عراقی افواج نے آزاد کروالیا

بغداد۔15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرکاری فوج نے وسیع و عریض موصل یونیورسٹی کو دولت اسلامیہ کے قبضہ سے مکمل طور پر آزادی دلوا دی ہے ۔ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے آج اعلان کیا کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضہ سے موصل یونیورسٹی کو مکمل طور پر آزاد کروالیا گیا ہے اوراس پر اب مکمل طور پر عراقی فوج کا قبضہ ہے ۔

بحرین میں سزائے موت پر پُرتشدد احتجاج کا آغاز
دبئی ۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین نے آج تین افراد کو جو 3ملازمین پولیس کی ہلاکت کے ذمہ دار قرار دیئے گئے تھے ‘ پُرتشدد احتجاجی مظاہرے  شروع ہوگئے اور ملک کی شیعہ اکثریت اور اس کے سنی حکمرانوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ تین شیعہ افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دے دی گئی جب کہ ایک عدالت نے ان کی بم دھماکہ کی بناء پر جو مارچ 2014ء میں کیا گیا تھا سزائے موت کی توثیق کردی ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ بی این اے ‘‘ کے بموجب بحرین پر الخلیفہ خاندان کی گذشتہ 20سال سے زیادہ عرصہ سے حکومت ہے جب کہ یہاں کی آبادی کی اکثریت شیعہ ہے جو طویل عرصہ سے نظرانداز کئے جانے کی شکایت کررہی ہے ۔ مارچ 2011ء سے یکادکا بے چینی کے واقعات سے ملک دہلتا رہا ہے جبکہ فوج نے بہارعرب سے تحریک پاکر بغاوت کرنے والوں اور دستوری اصلاحات کا مطالبہ کرنے والوں کو بے رحمی سے کچل دیا تھا  ۔

TOPPOPULARRECENT