Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / موضع نندی میں ہاسپٹل کے ریکارڈس کی تنقیح

موضع نندی میں ہاسپٹل کے ریکارڈس کی تنقیح

شادنگر 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹنیوز) کتور منڈل کے موضع نندی گاؤں میں منعقدہ پلے وکیاس پروگرام کے ضمن میں ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی نے کتور منڈل نندی گاؤں کا دورہ کیا۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے نندی گاؤں موضع میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ہاسپٹل میں زیرعلاج مریضوں سے علاج کے متعلق معلومات حاصل کی۔ بعدازاں ہاسپٹل ک

شادنگر 6 مئی (سیاست ڈسٹرکٹنیوز) کتور منڈل کے موضع نندی گاؤں میں منعقدہ پلے وکیاس پروگرام کے ضمن میں ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی نے کتور منڈل نندی گاؤں کا دورہ کیا۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے نندی گاؤں موضع میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ہاسپٹل میں زیرعلاج مریضوں سے علاج کے متعلق معلومات حاصل کی۔ بعدازاں ہاسپٹل کے ریکارڈ کی تنقیح کی۔ ہاسپٹل ڈاکٹروں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مریضوں کے بہتر علاج کرنے پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ہاسپٹلوں اور مریضوں کو بہتر سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ عوام اس سے استفادہ حاصل کرنے ہمیشہ ڈاکٹروں کی موجودگی کی ہدایت دی۔ حاملہ خاتون سرکاری ہاسپٹلوں سے رجوع ہوتے ہوئے علاج کروائیں۔ ہاسپٹلوں میں درکار سہولت کے متعلق عوام کو آگاہ کرنے ڈاکٹروں اور ذمہ داروں پر زور دیا۔ بعدازاں نندی گاؤں موضع میں واقع آنگن واڑی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سری دیوی نے تمام ریکارڈس کی تنقیح کی۔ آنگن واڑی اسکول میں موجودہ ریکارڈس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آنگن واڑی ٹیچرس پر برہمی کا اظہار کیا اور اسکولی بچوں سے گفتگو کی۔ ریکارڈ کو صاف اور بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ پر زور دیا۔ اس موقع پر کتور منڈل تحصیلدار ناگیا، ای او آر ڈی سادھنیا، ایم پی ڈی او کتور منڈل بھگوان، سرپنچ کے کرشنیا، ڈپٹی سرپنچ گنیش، ایم پی ٹی سی اے وینکٹیا کے علاوہ مقامی عوام اور مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT