Saturday , December 15 2018

موظف آئی اے ایس عہدیدار کی رہائش گاہ پر سرقہ

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیش آئی سرقہ کی سنگین واردات میں نا معلوم سارقوں نے ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار کے مکان سے بھاری رقم کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار ہری ہرن جو ہر روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ صبح چہل قدمی کو جاتے ہیں آج بھی اس طرح چہل قدمی کیلئے گئے تھے تب واپس آکر انہوں نے دیکھا تو ان کے مکان میں الماری کھلی پڑی ہے جس سے 25 لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ ہری ہرن کا مکان روڈ نمبر 14 پر واقع ہے ۔ بنجارہ رہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT