Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / موغادیشو میں بم دھماکہ سے مہلوکین کی تعداد53ہوگئی

موغادیشو میں بم دھماکہ سے مہلوکین کی تعداد53ہوگئی

MOGADISHU, OCT 14 :- Somali Armed Forces evacuate their injured colleague, from the scene of an explosion in KM4 street in the Hodan district of Mogadishu, Somalia October 14, 2017. REUTERS-28R

موغادیشو۔15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک زبردست لاری بم دھماکہ سے جو صومالیہ کے دارالحکومت میں ہوا تھا ہلاکتوں کی تعداد 53ہوگئی کیونکہ دواخانوں میں زندگی اور موت کی جدوجہد میں مصروف فوجیوں اور ملازمین پولیس کی زیادہ تعداد فوت ہوگئی ۔ مزید 60سے زیادہ تعداد جھلس کر زخمی اور زیرعلاج ہیں ۔ حکومت صومالیہ نے ہنوز ہلاکتوں کی جملہ تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ تاہم اتنا کہا ہے کہ بم دھماکہ انتہائی طاقتور تھا اور اب تک اتنا طاقتور دھماکہ موغادیشو میں کبھی نہیں دیکھا گیاتھا ۔ سرکاری عہدیداروں کو اندیشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔ شہر کے پورے علاقوں میں بم دھماکہ کے بعد ایمبولنس گاڑیوں کے سائرن سنائی دے رہے تھے ‘ جبکہ کئی خاندان گھبراکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے اور عمارتوں کے ملبہ میں اپنے لاپتہ رشتہ داروں کو تلاش کررہے تھے ۔ صدر محمد عبداللہ محمد نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ سینکڑوں افراد کا ہجوم دواخانوں کے پاس خون کا عطیہ دینے جمع ہوگیا ہے تاکہ زخمیوں کی مدد کی جاسکے ۔ صدر صومالیہ نے تمام شہریوں سے عطیہ دینے کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔ صدر صومالیہ محمد عبداللہ نے کہا کہ وہ اس دھماکہ سے صدمہ کاشکار ہوگئے ہیں ۔ حکومت نے القاعدہ سے مربوط انتہاپسند گروپ الشباب کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT