Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / موقوفہ اراضی پر شاپنگ کامپلکس کی تعمیر

موقوفہ اراضی پر شاپنگ کامپلکس کی تعمیر

محبوب نگر ۔ 19 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) جامعہ مسجد محبوب نگر کی موقوفہ بوسیدہ مکان کی اراضی پر شاپنگ کامپلکس تعمیری کام کا صدر کمیٹی جناب محمد عبدالسمیع کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ جس میں 7 دوکانات تعمیر کئے جارہے ہیں یہ مکان ایک غیرمسلم کے قبضہ میں پچاس سال سے تھا ۔ انتظامی کمیٹی کے اراکین جناب ایم اے رفیع ذکی ، محمد عبدالرحمان ، محمد

محبوب نگر ۔ 19 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) جامعہ مسجد محبوب نگر کی موقوفہ بوسیدہ مکان کی اراضی پر شاپنگ کامپلکس تعمیری کام کا صدر کمیٹی جناب محمد عبدالسمیع کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ جس میں 7 دوکانات تعمیر کئے جارہے ہیں یہ مکان ایک غیرمسلم کے قبضہ میں پچاس سال سے تھا ۔ انتظامی کمیٹی کے اراکین جناب ایم اے رفیع ذکی ، محمد عبدالرحمان ، محمد تاج الدین ، سید امین الدین ، ایم اے مجید خان ، محمد عبدالروف کی مسلسل کوشش سے قبضہ کو برخواست کرنے میں کامیابی ملی ۔ جناب محمد عبدالسمیع صدر کمیٹی کی قیادت میں جامع مسجد کی ترقی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ۔ ایم پی فنڈس سے اس وقت کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے اس مسجد کو 35 لاکھ روپئے جاری کئے مسجد کئے تھے، احاطہ میں 13 کمرے پر مشتمل ایک رہائشی کامپلکس تعمیر کیا گیا جو تعلقہ جات سے آنے والے طالب علموں کو کرایہ پر دیا جائے گا ۔ ان کو رہائش گاہ کیلئے سہولت ہوگی ۔ اسی طرح مارکٹ روڈ پر منی کامپلکس تعمیر کیا گیا ہے ۔ رویندر نگر میں بھی ایک کامپلکس تعمیر کیا گیا جس کی آمدنی ماہانہ 16 ہزار روپئے کا اضافہ ہوا ۔ آج کے تعمیری تقاریب کے موقعہ پر جناب صدر کمیٹی محمد عبدالسمیع ، ایم اے رحمان ، مسرز فصیح اللہ بیگ ، محمد عظیم الدین ، محمد ظفر علی ، ساجد احمد خان ، ایم اے ذکی ، محمد تاج الدین ، ایم اے مجید خان ، سید محمد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT