Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر کے آر اقبال احمد ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نظامت فاصلاتی تعلیم کے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے فالوآن کورسز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2015 تھی جس کا ذکر پراسپکٹس برائے سال 2014-15 میں کیا گیا تھا ۔ چونکہ تعلیمی سال 2014-15 کے سالانہ امتحانات ماہ جنوری 2016 میں منعقد ہوئے جس کی وجہ گریجویشن سال دوم ، سوم اور پوسٹ گریجویشن سال دوم کے کئی طلباء رجسٹریشن نہیں کرواسکے ۔ اسی لیے یونیورسٹی نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT