Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا

مولانا آزاد نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا

12 فیصد تحفظات پر بہت جلد عمل کیا جائے گا ۔ کنڈہ ویشویشور ریڈی کا بیان
شمس آباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): مولانا ابوالکلام آزاد ، مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راجندر نگر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنڈہ ویشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ نے شرکت کرتے ہوئے مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد نے جنگ آزادی میں مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو کے ساتھ اہم رول ادا کیا تھا ۔ جب تک ہندوستان کی تاریخ رہے گی مولانا آزاد کا نام سرفہرست رہے گا ۔ انہوں نے کئی قربانیاں دے کر ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی ۔ انگریزوں سے آزادی ملنے کے بعد 1950 میں ہندوستان جمہوری ملک بنا اور مولانا آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے کر ملک میں تعلیم کو عام کیا تھا ۔ ٹی آر ایس حکومت ان کے یوم پیدائش پر یوم اقلیتی بہبود کے طور پر منا رہی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں اقلیتوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حکومت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے شادی مبارک اسکیم کے تحت 51 ہزار روپئے جاری کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے لیے کئی اسکیمات کو متعارف کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ریاست میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ ہیں جس کے لیے لونس وغیرہ منظور کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں ۔ 12 فیصد تحفظات کے مسئلہ پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرے گی اس پر بہت جلد عمل ہوگا اور مسلمانوں کو صرف ٹی آر ایس حکومت ہی 12 فیصد تحفظات فراہم کرسکتی ہے ۔ ٹی آر ایس فلاحی حکومت ہے ریاست کی فلاح کے لیے کئی ایک اسکیمات کے ذریعہ ترقی دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں نے اہم رول ادا کیا ہے جن میں بہادر شاہ ظفر ، ٹیپو سلطان ، مولانا آزاد وغیرہ کئی عظیم ہستیاں شامل ہیں ۔ جنہوں نے کئی قربانیاں دے کر ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ سید مزمل احمد اپرپلی ڈیویژن صدر نے کہا کہ مولانا آزاد ایک عظیم قائد تھے انہوں نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے کے بعد ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے کر مسلمانوں کا نام سربلند کیا ہے ۔ اس اجلاس میں کنڈہ ویشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ ، رحیم اللہ خاں نیازی ، عبدالمقیت چندا ، سورنا لتا ریڈی ، کے لکشما ریڈی ، سید مزمل احمد ، محمد سرفراز ، محمد خالد ، عبدالبصیر ، محمد اشفاق ، اسحاق الدین ، منیرہ بیگم کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT