Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا آزاد کی زندگی کو مشعل راہ بنانے کا مشورہ

مولانا آزاد کی زندگی کو مشعل راہ بنانے کا مشورہ

ورنگل۔ 17 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ورنگل میں قوم یوم تعلیم کا سروا سکھشا ابھیان ورنگل کی جانب سے ڈائیٹ قومی یوم تعلیم انعقاد عمل میں لایا گیا۔ افتتاحی تقریب کو مسٹر پی راجیو ڈی ای او ورنگل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء مولانا آزاد کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں اور اعلیٰ اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے مستقبل کے ذمہ دار شہری بنیں۔ اس موقع پر ضلع ورنگل کی علمی شخصیت اُردو ادیب، دانشور بانی تحریک اردو بیداری مہم جناب ڈاکٹر محمد بہادر علی کی اُردو کی ترقی و ترویج کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں سروا سکھشا ابھیان ورنگل کی جانب سے زبردست تنہیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ دلچسپی و جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں۔ جناب ڈاکٹر بہادر علی نے تہنیت پیش کرنے پر سروا سکھشا ابھیان ورنگل کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی تقریب کو ضلع ورنگل کے ڈپٹی ڈی ای اوز شریمتی وسنتی، مسٹر کیشور راؤ، مسٹر ایانگر، اے ایم او مسٹر سرینواس اور اُردو اے ایم او جناب محمد سلیم احمد نے بھی مخاطب کیا۔ اس سے قبل اُردو و تلگو میڈیم طلبہ کیلئے مسابقتی مقابلے منعقد کئے گئے جن میں اول ، دوم اور سوم آنے والے طلباء میں توصیف نامے و یادگاری تمغے ڈی ای او کے ہاتھوں عطا کئے گئے۔ ان مسابقتی مقابلوں کیلئے ججس کے فرائض جناب سید سرور محی الدین حسینی، خواجہ مجتہدالدین، محمد طالب محی الدین، سید عبدالعلیم، سید غیاث الدین، محمد احمد خان، محمد آصف، ناگیشور راؤ، اے رویندر، حاجی نورانی اور دیگر نے انجام دیئے۔ ڈی ای او ورنگل کے ہاتھوں ججس کو مومنٹوز پیش کئے گئے۔ جناب محمد سلیم احمد، اے ایم او اُردو کے ہدیہ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT