Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب ،ٹیچرس و لکچررس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت

مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب ،ٹیچرس و لکچررس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : تنظیم تحفظ اردو کی نمائندگی پر 12 نومبر بروز جمعرات ، اردو گھر مغل پورہ میں منعقد شدنی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب صبح 10 تا 3-30 بجے دن منعقد ہوگی ۔ مسٹر ایم سومی ریڈی ڈی ای او حیدرآباد نے ایک پروسیڈنگ کے ذریعہ شہر حیدرآباد کے سرکاری و امدادی مدارس کے ٹیچرس کو ’’ آن ڈیوٹی ‘‘ شرکت کی اجازت دے دی ہے ۔ ڈاکٹر اے اشوک ( آئی اے ایس ) کمشنر انٹر میڈیٹ نے بھی ایک پروسیڈنگ کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری و امدادی جونیر کالجس کے لکچررس کو سمینار ’ عصر حاضر میں مولانا آزاد کی معنویت ‘ شرکت کی ’’ آن ڈیوٹی ‘‘ اجازت دے دی ہے ۔ جناب عارف الدین احمد صدر تنظیم نے ٹیچرس ، لکچررس سے خواہش کی کہ وہ 12 نومبر کو اردو گھر مغل پورہ میں اپنی آمد کی اطلاع اردو گھر مغل پورہ میں موجود رجسٹر کے ذریعہ دیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700758178 ۔ 9399982133 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT