Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد اردو جونیر کالج کے شاندار نتائج

مولانا ابوالکلام آزاد اردو جونیر کالج کے شاندار نتائج

دیگلور ۔ 12 ۔ جون ( ای میل ) حال ہی میں اعلان کردہ بارہویں بورڈ امتحان کے نتیجہ کے مطابق دیگلور کے مولانا ابوالکلام آزاد اردو جونیر کالج کا نتیجہ 91.67 فیصد رہا ہے اس جونیر کالج سے جملہ 48 طلباء و طالبات نے بارہویں بورڈ امتحان میں شرکت کی تھیں جس میں سے 44 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جس میں کالج کی ہونہار طالبہ صدیقہ فاطمہ بنت مجیب اح

دیگلور ۔ 12 ۔ جون ( ای میل ) حال ہی میں اعلان کردہ بارہویں بورڈ امتحان کے نتیجہ کے مطابق دیگلور کے مولانا ابوالکلام آزاد اردو جونیر کالج کا نتیجہ 91.67 فیصد رہا ہے اس جونیر کالج سے جملہ 48 طلباء و طالبات نے بارہویں بورڈ امتحان میں شرکت کی تھیں جس میں سے 44 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جس میں کالج کی ہونہار طالبہ صدیقہ فاطمہ بنت مجیب احمد خان نے 78.15 اور نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی زوفا فاطمہ عبدالقدیر نے 70 فیصد حاصل کیں ۔ جبکہ 11 طلباء و طالبات نے درجہ اول ، 27 طلباء و طالبات نے درجہ دوم اور 5 طلباء و طالبات نے درجہ سوم میں کامیابی حاصل کیں ہیں ۔ تمام کامیاب طلباء و طالبات اور ان کے سرپرست حضرات کو مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب کرن سیٹھ چدرا وار معتمد جناب شیخ محمد اور تمام اراکین کے علاوہ پرنسپل قاضی سید انصار علی ارمان نے دلی مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ سال 2000 سے اس اردو جونیر کالج کا نتیجہ عمدہ ہی رہا ہے ۔ دیگلور تعلقہ میں اردو ذریعہ تعلیم کیلئے قائم کئے گئے اس جونیر کالج نے عمدہ نتائج کی روایت کو امسال بھی برقرار رکھنے پر ادارہ کے تمام اساتذہ اکرام کو مبارکباد دیتے ہوئے شہریان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT