Saturday , December 15 2018

مولانا ابوالکلام آزاد کو نتیش کمار کا خراج

پٹنہ ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج پیش کیا اور کہا کہ آزادی ہند کے دوران مولانا نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ کمار نے مولانا آزاد کی جانب سے تعلیمی شعبہ میں انجام دی گئی خدمات کو بھی یاد کیا اور کہا کہ وہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بہار میں ہم 2007 سے مولانا آزاد کی یاد میں سکھشا دیوس مناتے آرہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT