Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات پر عمل پر زور، کنڈہ وشویشور ریڈی

مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات پر عمل پر زور، کنڈہ وشویشور ریڈی

شمس آباد ۔ 11نومبر (سیاست نیوز) ملک کے پہلے وزیرتعلیم و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر راجندر نگر میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کنڈہ وشویشور ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مولانا آزاد نے ہندوستان کی آزادی کیلئے گاندھی جی کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور انگریزوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ملک کو آزاد کرانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ملک کی آزادی کے بعد پہلے وزیرتعلیم کی حیثیت سے منتخب ہوکر پورے ملک میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے اقدامات کئے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے بعد ہندو مسلم اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے گاندھی جی کے ہمراہ پہل کرتے ہوئے پورے ملک کیلئے ایک مثال قائم کی۔ آج ہر کسی کو مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام میں رحیم اللہ خان نیازی، راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ، عبدالمقیت چندا، اسمعیل الرب انصاری، سید مزمل احمد، محمد مرتضیٰ علی، شیخ بابا، محمد شوکت الدین، محمد عبدالوحید، محمد فیروز، سید تفضل احمد، محمد فیروز، سری لتا، ڈیوڈ، نریش کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

 

TOPPOPULARRECENT