Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب

نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں اور ایڈیشنل جائنٹ کلکٹر حیدرآباد راجندرا کی شرکت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ممتاز مجاہد آزادی و مفسر قرآن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کے پیش نظر تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام شایان شان 21 نومبر کو 10-30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد لائبریری ہال میں منعقد ہوگی ۔ جس میں بلا لحاظ مذہب و ملت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو کر مولانا آزاد کی ملی ، سماجی ، سیاسی اور دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ اس تقریب کی جناب محمد اسمعیل الرب انصاری صدر نشین تلنگانہ اردو فورم و مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی صدارت کریں گے ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور اعزازی مہمان کی حیثیت سے راجندرا ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد شرکت کریں گے ۔ محمد اسمعیل الرب انصاری نے بتایا کہ سوسائٹی کے ذریعہ عرصہ دراز سے مولانا آزاد کی سوانح حیات کو نئی نسل سے واقف کروانے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے اور اس میں سوسائٹی نے کامیابی حاصل کی اور انہیں آپ کی شخصیت کے انمٹ پہلوؤں کو اپنانے کا مشورہ دیا جاتا رہا ہے ۔ مولانا ابوالکلام آزاد ملک کے ان عظیم قائدین میں سے ہیں جنہیں مہاتما گاندھی ، پنڈت جواہر لعل نہرو اور ملک کے اہم لیڈروں کی رفاقت حاصل ہوئی ہے اور ہمیشہ اس مفسر قرآن پر ہندوستان ناز کرتا رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں طلباء وطالبات ، اساتذہ ، اردو لکچررس کے علاوہ شعراء ، افسانہ نگار ، مجاہد آزادی ، دانشور شرکت کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392488754 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT