Saturday , October 20 2018
Home / Top Stories / مولانا اظہر السلام اور ان کے بھائی عمران پر جارحانہ حملہ

مولانا اظہر السلام اور ان کے بھائی عمران پر جارحانہ حملہ

جھارکھنڈ۔ مولانا اظہر السلام اور ان کے بھائی عمران پر ان کے ہی اپنے آبائی گاؤں میں اس وقت جارحانہ حملہ کیاگیا جب وہ جھارکھنڈ کے راتو کے گاؤں اگڈو سے نماز تروایح کی تکمیل کے بعد 10بجے رات کے قریب گھر واپس ہورہے تھے۔

ریاست میں پیش آرہے سلسلہ وار واقعات میں یہ تازہ معاملہ ہے۔خبر ہے کہ بیس سے پچیس لوگ اسکارپیو گاڑی میں ڈالڈائی چوک کے قریب پہنچے اور مذہبی اور طبقات کی بنیاد پر دونوں کیساتھ بدسلوکی کرنی شروع کردی‘ او ریہاں تک انہیں ’’جئے شری رام‘‘ کانعرے لگانے کے لئے بھی مجبور کیا۔

جب دونوں نے ایسا نہیں کیا تو ہجوم نے ہائی اسٹک کے ساتھ ان کی پٹائی شروع کردی۔کسی بھی طرح مذکورہ بھائی مولانا عمران وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے مگر وہ لوگ مولانا اظہر السلام کو بے رحمی کے ساتھ پیٹتے رہے جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی بھی ہوگئے۔

خطرناک حالات میں انہیں رانچی کے اسپتال میں شریک کیاگیا ہے۔

غیر مصدقہ ذرائع کی خبر ہے کہ اسپتال میں ان کے ساتھ بہترسلوک نہیں کیا گیا‘ انہیں دوسرے اسپتال کو منتقل کیاگیا۔

واقعہ کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد ایس ایس پی نے اس بات کابھروسہ دلایا ہے کہ حملوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT