Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / مولانا سجاد نعمانی مسلم پرسنل لا بورڈکے ترجمان مقرر

مولانا سجاد نعمانی مسلم پرسنل لا بورڈکے ترجمان مقرر

نئی دہلی،15؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی رکن عاملہ کو مسلم پرسنل لا بورڈ کا کل ہند ترجمان مقرر کیا گیاہے ۔صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جنرل سکریٹری کے مشورہ سے میڈیا سے بورڈ کی ترجمانی کے لئے اس تقرری کو منظوری دی ۔ تمام معاملات و مسائل میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ان ہی کو نمائندگی کا حق و اختیار حاصل ہوگا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ منعقدہ 10؍ستمبر 2017بھوپال میں ارکان عاملہ نے بورڈ کے ترجمان متعین کرنے کے سلسلہ میں اتفاق رائے سے صدر محترم اور جنرل سکریٹری صاحبان کو اختیار دیا تھا۔جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داروں سے گذارش کی ہے کہ وہ بورڈ کی طرف سے نمائندگی کے لئے انہی سے رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT