Tuesday , December 18 2018

مولانا سلمان ندوی کے بڑے داماد سڑک حادثہ میں جاں بحق

نئی دہلی۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حضرت مولانا سلمان ندوی کے بڑے داماد جناب سید محی الدین کا دہلی سے راجستھان روانگی کے دوران ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس المناک حادثہ میں جناب محی الدین کے علاوہ کار ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے ایک ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT