Monday , September 24 2018
Home / پاکستان / مولانا طاہرالقادری کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپ، 7 ہلاک

مولانا طاہرالقادری کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپ، 7 ہلاک

لاہور۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں علامہ طاہر القادری کے حامیوں اور ملازمین پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 7 افراد بشمول 2 خواتین اور ایک ملازم پولیس ہلاک اور 70 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ علامہ طاہر القادری گزشتہ ہفتہ کینیڈا سے پاکستان آئے تھے تاکہ مخالف کرپشن جلوس کی قیادت کرسکیں جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے انتخابات سے پہلے نکالا جانے والا ہے۔ صیانتی رکاوٹیں جو علامہ طاہر القادری کی لاہور قیام گاہ کے قریب کھڑی کی گئی تھیں ، ہٹانے کے مسئلہ پر پولیس اور ان کے حامیوں میں جھڑپ ہوگئی۔جناح ہاسپٹل لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالرؤف نے کہا کہ ہاسپٹل کو 7 نعشیں اور 70 زخمی منتقل کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT