مولانا عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت

نارائن کھیڑ ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد عبدالعزیزکا سانحہ ارتحال قوم و ملت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مولانا ملی و سماجی خدمات کییلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا مولانا تحریک اسلامی کیلئے گوناگوں خدمات انجام دیں مرحوم ایک بہت بڑے مدبر اور پائے کے عالم دین اور زبردست مقرر تھے اور نائب صدر جماعت اسلامی ہند اور حلقہ کے امیر

نارائن کھیڑ ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد عبدالعزیزکا سانحہ ارتحال قوم و ملت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے ۔ مولانا ملی و سماجی خدمات کییلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا مولانا تحریک اسلامی کیلئے گوناگوں خدمات انجام دیں مرحوم ایک بہت بڑے مدبر اور پائے کے عالم دین اور زبردست مقرر تھے اور نائب صدر جماعت اسلامی ہند اور حلقہ کے امیر بھی رہے ۔ مولانا کے انتقال سے تحریک ایک عظیم رہنما اور قائد سے محروم ہوئی تحریک کے کاموں کیلئے اپنا سارا سرمایہ اور وقت لگادیا اور آئیٹا کیلئے بھی آپ کی خدمات رہیں ۔ صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمدعبدالکریم ، نائب صدر جناب محمد ایاز الدین سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ضلع میدک جناب محمد معین الدین اور آئیٹا کے دیگر ذمہ داران نے مولانا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ مولانا کیلئے جنت میں اعلی سے اعلی مقام پانے اور ان کے لواحقین سے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور تحریک کیلئے ایک نعم البدل کی بھی دعا کی ہے ۔

مولانا محمد عبدالعزیز سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند کے انتقال کی خبر ضلع محبوب نگر میں نہایت افسوس کے ساتھ سنی گئی ۔ مولانا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ناظم ضلع محبوب نگر ( مغرب ) جناب عثمان عبداللہ مجاہد صدیقی ، جناب احمد خان یوسف زئی ( امیر مقامی ) نارائن پیٹ ، جناب ارشد فیصل ، زونل اڈوائزری کونسل رکن ، ایس آئی او تلنگانہ جناب ظہیر صوفی ، صدر ضلع ایس آئی او نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عبدالعزیز تحریک اسلامی ہند کے صف اول کے قائدین میں شمار کئے جاتے ہیں ۔ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین و متوسلین جماعت کو صبر جمیل اور بہتر متبادل عطا فرمائے ۔

TOPPOPULARRECENT