Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / مولانا عبدالقوی کی درخواست ضمانت مسترد

مولانا عبدالقوی کی درخواست ضمانت مسترد

احمد آباد ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی پوٹا عدالت نے آج مولانا عبدالقوی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ایڈیشنل پرنسپل جج گیتاگوپی نے مولانا عبدالقوی کی دائر کردہ درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈیٹکشن آف کرائم برانچ (ڈی سی بی) نے مقدمہ میں چارج شیٹ پیش کردی ہے چنانچہ انہیں جیل میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے لہٰذا باقاعدہ ضمانت دی جائے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حساس نوعیت کے مقدمات میں صرف چارج شیٹ داخل کرنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فریقین کی سماعت کے بعد پوٹا عدالت جج گیتا گوپی نے درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT