Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / مولانا عبداللہ قریشی الازہری کو چندرابابو نائیڈو کا خراج عقیدت

مولانا عبداللہ قریشی الازہری کو چندرابابو نائیڈو کا خراج عقیدت

حیدرآباد 8 ڈسمبر (این ایس ایس) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے مکہ مسجد کے خطیب و امام حافظ و قاری عبداللہ قریشی الازہری کے سانحہ ارتحال پر شدید رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چندرابابو نائیڈو نے اپنے تعزیتی پیام میں کہاکہ مولانا مرحوم نے اسلامی علوم کی درس و تدریس کیلئے عظیم خدمات انجام دیتے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں سینکڑوں طلبہ نے قرأت پر درس و عبور حاصل کیا۔ مولانا عبداللہ قریشی کو ملک اور دنیا بھر سے کئی گرانقدر اعزازات حاصل ہوئے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے مولانا مرحوم کے مکہ مسجد میں دیئے جانے والے خطبات جمعہ کو یاد دلاتے ہوئے کہاکہ اقطاع عالم کے سرکردہ علمائے دین نے آپ کے خطبات کی بھرپور ستائش کی تھی۔ انھوں نے اپنے بیان کے آخر میں غمزدہ ارکان خاندان اور بے شمار تلامیذ و مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ان تمام کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔

TOPPOPULARRECENT