Tuesday , December 18 2018

مولانا محمد سالم قاسمی کا انتقال

دیوبند ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دارالعلوم (وقف)دیوبند کے سرپرست مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی کا آج یہاں دوپہر میں انتقال ہو گیا۔ وہ 94برس کے تھے ۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں۔ مرحوم ،طویل مدت سے علیل تھے۔ کل سے طبیعت مزید بگڑگئی اور آج دوپہر انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ تدفین بعد نماز عشا مزار قاسمی قبرستان میں عمل میں لائی جارہی ہے۔مرحوم ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بھی تھے ۔ان کی ایک درجن سے زیادہ کتابوں سے اہل علم اور اسلامی مطالعات کے طلبا نے استفادہ کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT