Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مولانا محمد عبدالرحیم قریشی کے سانحہ ارتحال پر ورنگل کے علماء و دانشوروں کا اظہار تعزیت

مولانا محمد عبدالرحیم قریشی کے سانحہ ارتحال پر ورنگل کے علماء و دانشوروں کا اظہار تعزیت

ورنگل۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عبدالرحیم قریشی صدر آل انڈیا تعمیر ملت، کنوینر متحدہ مجلس عمل و سکریٹری آنڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی سیاسی، سماجی، تعلیمی، ملی، ادبی اور مذہبی امور اور عالمی سطح پر ملت اسلامیہ کیلئے مولانا کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مولانا کے سانحہ پر ورنگل کے علماء کرام و معززین شہر مولانا عبدالعظیم قاسمی، مولانا ایوب قاسمی تنظیم ختم نبوت، مولانا حافظ ایاز قاسمی، جناب سید دستگیر، خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل، جناب میر کوکب علی پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج، جناب محمد مسعود احمد محمودی عقیل خطیب و امام عید گاہ مٹھواڑہ ورنگل، جناب خالد سعید( جماعت اسلامی ) جناب صابر عالم میر مقامی، سید اظہر الدین، سید سبحان، ایم اے علیم این ار آئی، علیم قریشی مالک کیسو ہوٹل، خلیق الزماں، محمد شرف الدین محمودی، جناب مسعود مرزا محشر، اقبال درد، سید عثمان، اقبال ( زم زم فنکشن ہال منڈی بازار ورنگل )، ایم اے قدیر انچارج پرنسپل محبوبیہ پنجتن ڈگری کالج، محمد سعادت اللہ، محمد مجاہد، محمد اسمعیل شمسی سابق صدر ضلع وقف کمیٹی ورنگل، جناب ظہیر الدین موظف ٹیچر، محمد اقبال علی سکریٹری مسجد النور ملگ روڈ ورنگل، جناب محمد غلام افضل بیابانی( بھوپال پلی)، جناب سید محمد حسینی برتر، و دیگر حضرات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرحیم قریشی نے ملت اسلامیہ کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT